بےرحم باپ نے تین معصوم بچوں کو زہردیکرموت کی نیند سلا دیا

بچوں کی عمریں بالترتیب 4،6اور 8سال تھیں، تینوں بچوں کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردی گئیں، ملزم فاروق کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جولائی 2016 17:16

بےرحم باپ نے تین معصوم بچوں کو زہردیکرموت کی نیند سلا دیا

بہالپور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی2016ء) :گھریلو حالات سے تنگ آکر بے رحم باپ نے اپنے تین معصوم بچوں کو موت کی نیند سلا دیا،ملزم نے تینوں بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق ملزم فاروق نے گھریلوناحالات سے تنگ آکر اپنے تین بچوں کو زہر دیدیا۔

(جاری ہے)

زہر کھانے سے تینوں بچے ہلاک ہوگئے۔ان بچوں کی عمریں بالترتیب 4،6اور 8سال تھیں۔اہل علاقہ کے مطابق بچوں کی ماں وفات پاچکی ہے جبکہ سوتیلی ماں نے ایک ہفتہ قبل گھر چھوڑ دیا تھا۔پولیس نے تینوں بچوں کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردی گئیں۔جبکہ ملزم فاروق کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :