قندیل بلوچ کے قتل کامرکزی ملزم مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس نے کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے مفتی عبدالقوی کو طلب کر لیا

جمعرات 28 جولائی 2016 17:13

قندیل بلوچ کے قتل کامرکزی ملزم مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے ..

ملتان۔28 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء ) پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈحاصل کر لیا۔ ملزم وسیم کو تین روزہ ریمانڈکے بعد جمعرات کے روز مقامی عدالت میں پیش کیاگیا۔پولیس کی طرف سے تفتیش کیلئے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکی گئی۔ عدالت نے ملزم وسیم کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیااوراسے پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پولیس نے مفتی عبدالقوی کوباضابطہ طورپرشامل تفتیش ہونے کیلئے بلالیاجبکہ اس واقعہ میں ملوث دوسرے ملزم حق نوازنے بھی قتل میں ملوث ہونے کاانکشاف کیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کیلئے مفتی عبدالقوی کوباقاعدہ طورپرطلب کرلیاگیاہے،امکان ہے کہ مفتی عبدالقوی آئندہ دوروزمیں پولیس کے روبروپیش ہوکربیان ریکارڈکرائیں گے۔

مزیدبتایاگیاہے کہ اس مقدمہ میں گرفتارمرکزی ملزم وسیم کے علاوہ رشتہ دارحق نواز سے بھی تفتیش کی جارہی ہے،جس نے پولیس کے روبروانکشاف کیاہے کہ وہ وسیم کے ہمراہ قندیل بلوچ کے گھرمیں آیاتھا،پولیس اس بیان کی روشنی میں مرکزی ملزم وسیم سے بھی تفتیش کررہی ہے اوران دونوں ملزمان کوبیانات کیلئے آمنے سامنے بھی بٹھایاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :