تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے شوکاز نوٹس کاجواب نہ دینے کا فیصلہ

جمعرات 28 جولائی 2016 17:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے شوکاز نوٹس کاجواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پارٹی کے سربراہ عمران خان سے آج ملاقات کے لئے اسلام آباد جائینگے۔

(جاری ہے)

جبکہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے اپنا دورہ پشاور بھی ملتوی کردیا ہے ناراض اراکین نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے انکار کے بعد پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا پارٹی ذرائع کے مطابق جن پندرہ اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں انہیں کل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایات کی تھی تاہم نارا ض اراکین نے نہ تو شوکاز نوٹس کا جواب دینے اور بورڈکے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان سے براہ راست ملاقات کر کے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ناراض اراکین کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ہفتے تک کردیا جائے گا۔ ناراض اراکین کو بغاوت کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :