کوئٹہ،نوشکی اڈہ کے قریب فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ہوگیا

جمعرات 28 جولائی 2016 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں نوشکی اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں نوشکی اڈہ کے قرہب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کر کے حاجی خدائے رحیم کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال پہنچا دیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقتول مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کا مالک اور کانک کا رہائشی بتایا جا تا ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :