کوئٹہ،حساس اداروں کی کارروائی ،کالعدم تنظیم سمیت 3 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 28 جولائی 2016 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خضدار اور حب میں کا رروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا یہاں آمدی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اور فرنٹیئر کو ر اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کا رروائی کر تے ہوئے خضدار کے علاقے گدر سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں دو مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اسی طرح حب کے علاقے میں ایک اور کا رروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :