بولان ، مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

جمعرات 28 جولائی 2016 16:48

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) کچھی بولان کے مختلف علاقوں،ڈھاڈر،بالاناڑی،مٹھڑی سمیت گردنواح میں موسلا دھار بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جس سے کئی مقامات پر کچے کے مکانات کی منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈھاڈرکے مضافاتی علاقوں میں بارشوں کے بعد بجلی کانظام درہم برہم ہوچکا ہے اور پندرہ گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں ۔

لیویز اور ایریگیشن کچھی کے انتظامیہ کے مطابق ناڑی ندی میں اس وقت چالیس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گرز رہا ہے سیلابی کیفیت سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے ناڑی کے ڈیمز اور نشیبی علاقوں میں ہیوی مشیری اور ٹیکنکل اسٹاف پہنچادیا گیااور تر انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :