وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 28 جولائی 2016 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ۔ جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور سیکورٹی سمیت مختلف امور میں پاکستان برطانیہ تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں جہلم میں برطانوی نژاد صامیہ کی ہلاکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں واقع کی تہہ تک پہنچ کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :