Live Updates

نوشہرہ،رکشہ ڈرائیور پر پی ٹی آئی کے یوتھ کونسلر کا بدترین تشدد،ویڈیو شیئرکردی

جمعرات 28 جولائی 2016 16:46

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) نوشہرہ کے علاقے پبی میں رکشہ ڈرائیور کو رسیاں باندھ کر تحریک انصاف کے یوتھ کونسلر نے تشدد کا نشانہ بناکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں تحریک انصاف کے یوتھ کونسلر نے معمولی تنازع پر رکشہ ڈرائیور کو اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کے ہمراہ رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا رکشہ ڈرائیور کی تشدد کے دوران موبائل کے ذریعے وڈیو بھی بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ، رکشتہ ڈرائیور نے پولیس اسٹیشن میں یوتھ کونسلر کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا تاہم ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات