وزیر اعظم کا صحافی نسیم زہرہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 28 جولائی 2016 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے معروف صحافی نسیم زہرہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی کی معروف صحافی نسیم زہرہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کیساتھ مکمل ہمدری ہے اللہ تعالی صحافی نسیم زہرہ اور انکے اہلخانہ کو ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔