انقرہ میں پاک ترک فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تیسرے راوٴنڈ کے مذاکرات

جمعرات 28 جولائی 2016 16:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) پاکستان اورترکی کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تیسرے راوٴنڈ کے مذاکرات انقرہ میں منعقد ہوے جس میں دونوں فریقوں نے سامان، خدمات اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تجارت بڑھانے کے معاہدے کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری (ٹریڈ ڈپلومیسی)، وزارت تجارت مسز روبینہ اطہر نے پاکستان وفد کی قیادت کی . ترکی کی حکومت کی طرف سے ڈپٹی انڈرسیکرٹری وزارت معیشت دلیمری حصنو نے ترک وفد کی قیادت کی۔

وزارت تجارت، سرمایہ کاری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بھی مزاکرات میں شرکت کی۔ مذاکرات کے دوران محصولات سے متعلق معاملات، کسٹم سہولیات، ٹیرف میں کمی کے طریقوں، باہمی سرمایہ کاری کے میکانزم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود بھی مذاکرات میں شریک تھے. دونوں ملکوں نے اب تک کے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :