دبئی:اماراتی آئی ڈی میں غلط کوائف درج کرنے والے 280ملازمین کی تنخواہوں میں تا خیر

جمعرات 28 جولائی 2016 16:36

دبئی:اماراتی آئی ڈی میں غلط کوائف درج کرنے والے 280ملازمین کی تنخواہوں ..

دبئی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): وزارتِ تجارت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر نمبر 3سال 2016کو لاگو کرنے کے سلسلے میں وزارت ِ تجارت نے 280افراد کی اماراتی آئی ڈی تفصیلات درست نہ ہونے پر تنخواہیں روک لی ہیں۔

(جاری ہے)

ان ملازمین کی تنخواہیں اماراتی آئی ڈی کی تفصیلات اورکوائف درست کرنے کے بعد ہی جاری کی جائیں گی۔ وزارتِ تجارت نے اس سے پہلے تمام فیڈرل اداروں اور وزارتوں کو ملازمین کے تمام ترکوائف وزارت کے ڈیٹا سسٹم میں اَپ لوڈ کرنے کا کہا ہے ۔