پنجاب ریونیو اتھارٹی نے باربار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پرڈی جے بٹ پر 1 کروڑ 99 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا

جمعرات 28 جولائی 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے باربار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پرڈی جے بٹ پر 1 کروڑ 99 لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا، سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سروسز پرعائد سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ڈی جے بٹ کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل کمشنر پی آر اے عائشہ رانجھا نے ڈی جے بٹ کو سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر6 جون کو شوکاز نوٹس بھجوایا تھا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈ ی جے بٹ کو 20 جون کو طلب کیا تاہم وہ حاضر نہیں ہوئیپی آراے ذرائع کے مطابق ڈی جے بٹ کے وکیل نے 3 ہفتے کی مہلت مانگی تاہم وہ حاضر نہیں ہوئے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کو آخری بار 25 جولائی کوطلب کیا تھا ۔ باربار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ پر 1 کروڑ 99 لاکھ روپے سیلز ٹیکس اور جرمانہ عائد کردیا ہے۔پی آر اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جے بٹ کو 1 کروڑ 99 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھی بھجوا دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :