صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کی شام 5بجے طلب کر لیا

جمعرات 28 جولائی 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کی شام 5بجے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قراردادپیش کی جائے گی ،کراچی کی صورتحال لاہور میں بچوں کے اغوا کے واقعات پر بھی بحث کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطا بق صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کی شام 5بجے طلب کر لیاہے۔قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قراردادپیش کی جائے گی ،کراچی کی صورتحال لاہور میں بچوں کے اغوا کے واقعات پر بھی بحث کی جائے گی۔