ایم کیوایم نے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان کردیا

ایم کیوایم شراکتی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ہم حمایت کرینگے نہ مخالفت،تباہی سندھ کا مقدربن چکی ہے،قائم علی شاہ کو بڑے افسوس ناک طریقے سے باہر کیاگیا۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں خواجہ اظہارالحسن اور سید سردار احمد کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جولائی 2016 16:32

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی2016ء) :ایم کیوایم نے وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلئے رائے شماری میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم شراکتی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ہم حمایت کرینگے نہ مخالفت ،تباہی سندھ کا مقدربن چکی ہے،قائم علی شاہ کو بڑے افسوس ناک طریقے سے باہر کیاگیا۔اس بات کاا علان ایم کیوایم کے رہنماؤں خواجہ اظہارالحسن اور سید سردار احمد نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔

(جاری ہے)

سید سردار احمد نے کہا کہ ایم کیوایم شراکتی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جس سے معاملات خراب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے تمام آپشن پر غور کیا ۔قائد ایوان کے انتخاب میں ایم کیوایم نہ کسی کی حمایت کرے گی اور نہ مخالفت کرے گی۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم حمایت کرینگے نہ مخالفت ،تباہی سندھ کا مقدر ہے۔ہم واضح طور پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب سے یہ لاتعلقی ہمارے مینڈیٹ کا حصہ ہے۔قائم علی شاہ کو بڑے افسوس ناک طریقے سے باہر کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ چہرے بدلنے کے بعد پالیسی بدلے جانے کی امید نہیں ہے۔