سوئی ناردرن کے صارفین کو6لاکھ نئے گیس کنکشن دینے پر تحفظا ت کا اظہار کر دیا

جمعرات 28 جولائی 2016 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) اوگرا نے سوئی ناردرن کے صارفین کو6لاکھ نئے گیس کنکشن دینے پر تحفظا ت کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن کے پاس نئے گھر یلو اور کمرشل کنکشن کے حوالے سے لاکھوں درخواستیں موجود ہیں اور 2015میں بھی سوئی ناردرن گیس کمپنی 3لاکھ صارفین کو کنکشن کی فراہمی میں ناکام ہوئی ہے جسکے بعد اب سوئی ناردرن کمپنی نے 6لاکھ صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کیا ہے مگر اوگرا نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے جسکی وجہ سے ایک بار پھر نئے کنکشن دینے کا سلسلہ ختم ہونے کا قومی امکان ہے ۔