وزیراعظم کو لاہور میں بجلی کی تار گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ پیش کردی گئی

رپورٹ میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی‘ انضباطی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی

جمعرات 28 جولائی 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کو لاہور میں بجلی کی تار گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ پیش کردی گئی‘ رپورٹ میں غفلت کے مرتکب افراد کی نشاندہی‘ انضباطی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے‘ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو ان سفارشات کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق 22جولائی کو لاہور میں بجلی کی تار گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں فیڈر انچارج مرزا طارق بیگ‘ اسسٹنٹ مینجر آپریشن سمین گوہر اور ڈپٹی مینجر آپریشن ظفر سلہری کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں غفلت کے مرتکب افراد کی معطلی ‘ انضباطی کارروائی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی۔ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔ واضح رہے کہ 22جولائی کو لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں بجلی کی تار پانی میں گرنے کے باعث کرنٹ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :