کراچی،فوجیوں پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی

جمعرات 28 جولائی 2016 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کو گاڑی کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے۔کراچی کے علاقے صدر میں فوجی گاڑی پر فائرنگ سے کچھ لمحے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سواروں کو گاڑی کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں فوجی گاڑی کو صدر پارکنگ پلازہ کے فوری بعد مڑتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان گاڑی کا پیچھا کررہے ہیں جنھوں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں ۔گاڑی کے مڑتے ہی ایک ملزم موٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کے پیچھے بھاگتا نظر آرہا ہے جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان کو موٹرسائیکل پر واپس جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔فائرنگ کے واقع میں دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :