Live Updates

وزیراعلی سندھ کا انتخاب:پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں

انتخاب کیلئے مقابلے میں پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جولائی 2016 16:17

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی2016ء) :وزیراعلی سندھ کے انتخاب کیلئے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں،مراد علی شاہ کے مقابلے میں تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں‌قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔سکندر میندھرو اور جام مہتاب نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے ہیں۔۔مراد علی شاہ نے چار کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی شام چھ بجے ہوگی جبکہ سات بجے تک حتمی لسٹ لگائی جائیگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات