جدہ:شیشہ پینے والی خواتین کو طلاق کا خدشہ ہو تا ہے : احمد المعابی

جمعرات 28 جولائی 2016 16:13

جدہ:شیشہ پینے والی خواتین کو طلاق کا خدشہ ہو تا ہے : احمد المعابی

جدہ:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): مشہور سعودی مبلغ احمد المعابی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ خواتین کو شیشے کا استعما ل نہیں کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے کیس بھی دیکھنے میں آئے ہیں ،جہاں خواتین کو طلاق صرف اس وجہ سے ہو گئی کہ وہ شیشہ کا استعمال کر تی تھیں۔ اس وقت سعودی عرب میں شیشہ پینے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔

سعودی عرب میں گھروں میں مخصوص جگہیں صرف اس مقصد کے لیئے بنائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گھروں کے پچھواڑوں، چھتوں ، اور دوسری جگہوں پر اکثر سعودی و خواتین شیشہ پینے کے لیئے استعمال کر تی ہیں۔ شیشہ استعمال کرنے والوں کے لیئے مختلف فلیور کے تمباکو مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ایک اندازے کے مطابق سعودی خواتین معمول کے مطابق شیشہ دوکانوں پر جا کر تمباکو اور حقے خریدتی ہیں۔ سعودی عرب میں ایک حقے کی قیمت 100ریال سے 200ریال تک ہوتی ہے۔ سعودی عرب کی کُل آبادی کا 5.7فیصد خواتین شیشہ استعمال کرنے والوں کی ہے ۔ یونیورسٹی کی 16فیصد لڑکیاں شیشے کا استعمال کرتی ہیں ۔