دبئی: اماراتی شہری سے 50,000درہم چھین کر فرار ہونے والے غیر ملکی گرفتار

جمعرات 28 جولائی 2016 15:56

دبئی: اماراتی شہری سے 50,000درہم چھین کر فرار ہونے والے غیر ملکی گرفتار

دبئی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): دبئی پولیس نے راہ چلتے اماراتی شہری سے 50,000درہم چھین کر فرار ہونے والے دو ایتھوپیائی شہریو ں کو گرفتار کر نے کے بعد کریمنل کورٹ میں پیش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری نے بتایا کہ بنک حکام نے اسے1,39,000درہم جمع کروانے کا کہا ۔ اس نے 89000درہم اپنی ایک جیب میں جبکہ 50,000دوسری جیب میں ڈال لیئے ۔

(جاری ہے)

اماراتی شہری نے بنی یاس کے علاقے میں 89000درہم بنک کی اے ٹی ایم میں ڈپوزٹ کر وادیئے جبکہ 50,000درہم بنک میں جمع کروانے کے لیئے بنک کی طرف جل دیا۔ اسی دوران دو افراد نے اسے دبو چ کر زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی جیب سے نقدی نکال کر فرار ہو گئے ۔ شہری نے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کر دی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر سے ملزمان کو بنی یاس کے علاقے سے ڈھونڈ نکالا۔ ملزمان ویزٹ ویزے پر دبئی آئے ہوئے تھے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ عدالت نے مقدمے کی کاروائی 28اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔