ریڈیو پاکستان کے عازمین حج کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرام

جمعرات 28 جولائی 2016 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) ریڈیو پاکستان نے عازمین حج کی تربیت اور آگاہی کے لیے خصوصی پروگرام شروع کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

’اللھم لبیک‘ کے عنوان سے یہ پروگرامز میڈیم ویو، ایف ایم ۔۹۳ اور ایف ایم ۱۰۱ پر نشر کیے جا رہے ہیں۔ پندرہ منٹ دورانیے کے پروگرامز شام چھ بج کر چالیس منٹ اور دن ساڑھے دس بجے نشر ہوتے ہیں ، ان پروگرامز کا سلسہ۳ ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :