مادر ملت فاطمہ جناح کا123واں یوم پیدائش پرسوں منایاجائے گا

جمعرات 28 جولائی 2016 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) مادر ملت فاطمہ جناح کا123واں یوم پیدائش پرسوں 30جولائی کو منایاجائے گا۔30جولائی 1893ء و نیو نہام روڈ کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں لازوال کردار ادا کرتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ 1937ء میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

1940ء میں اس تاریخی اجلاس میں شرکت کی جس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلز سے بھی مادر ملت کے حالات زندگی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔