پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

جمعرات 28 جولائی 2016 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن 30جولائی کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنا کرامن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں معاشرے میں دوستی جیسے عظیم رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔دوستی کے عالمی دن کی مناسبت سے لوگ موبائل ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں کو نیک خواہشات کے پیغامات ارسال کریں گے جبکہ آپس میں تحائف کا تبادلہ بھی کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :