وزیر مملکت پانی و بجلی کا پنڈی گھیپ کا دورہ ، غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ اور اضافی بلوں کے معاملے پر اہل علاقہ کی شکایات سنیں

جمعرات 28 جولائی 2016 15:38

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پنڈی گھیپ کا دورہ کر کے غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ اور اضافی بلوں کے معاملے پر اہل علاقہ کی شکایات سنیں اور موقع پر شکایات دور کرنے کیلئے ٹی ایم او کو ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پنڈی گھیپ کا اچانک ایک دورہ کیا، اس موقع پر شکایات کے اندرا ج کیلئے مقامی مساجد میں اعلان کرکے اہل علاقہ کو اپنی شکایات درج کرنے کیلئے بلایا گیا۔

وزیر مملکت نے صارفین کو بھیجے گئے ٹی ایم او کے بل فوری واپس کرنے کی ہدایت کی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ غلط طور پر بھیجے گئے بجلی کے بلوں سے متعلق فوری تحقیقات کی جائے۔وزیر مملکت عابد شیر علی نے علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں، عوام کی ہر حال میں خدمت کریں۔

متعلقہ عنوان :