جہلم،این اے 63کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری ،31اگست کو پولنگ ہوگی

جمعرات 28 جولائی 2016 15:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے (NA-63)جہلم میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،حلقے میں پولنگ 31اگست کو ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے63 جہلم میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،حلقے میں پولنگ31اگست 2016کو ہوگی،امیداواروں کی حتمی فہرست 12اگست2016کو آویزاں کی جائے گی اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 12اگست تک واپس لے سکتے ہیں اور پہلے سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی قابل قبول نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ این اے 63کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی نواب زادہ اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہے۔(خ م)