سابق صدر پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،پرویزرشید

جمعرات 28 جولائی 2016 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،کشمیریوں کو بنیادی حقوق دینا بھارت کی ذمہ داری ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق بھی ہے اور وکیل بھی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی دہشتگردی کے سدباب کیلئے دنیا کے کردار پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ آمریت اور آمروں نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ پس پشت ڈالا۔پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔کشمیر کی آزادی پاکستان کے ہرفردکی اولین دلی خواہش ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو ملنا چاہیے،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کے مقدمے کو بہتر انداز میں لڑسکتا ہے ۔