وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 28 جولائی 2016 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی امور سمیت مختلف شعبوں میں پاک برطانیہ تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے یہاں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں پاک برطانیہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔