اعلی تعلیم کے فروغ اور ترویج کے لئے پاک امریکہ نالج کوریڈور سنگ میل ثابت ہوگا

اگلے دس سالوں میں ملک بھر میں 10 ہزار پی ایچ ڈی سکالرز تیار کئے جائیں گے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی امریکی یونیورسٹی کے وفدسے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 15:18

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ اعلی تعلیم کے فروغ اور ترویج کے لئے پاک امریکہ نالج کوری ڈور سنگ میل ثابت ہوگا،نالج کوریڈور سے اگلے دس سالوں میں ملک بھر میں 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالر تیار کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں امریکی یونیورسٹی کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ تاریخ نے ثابت کیا کہ نشیب و فراز کے باوجود پاکستان اور امریکہ کے مابین تعلقات قائم رہے ،ماضی میں پاکستان امریکہ تعلقات اسٹرٹیجک اور سیکورٹی کے شعبوں تک محدود رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان اور امریکہ کے تعلقات جیو اسٹرٹیجک سے جیو اکنامک کے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔پاکستان پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ نے پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وژن 2025 پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو غربت ، معاشی عدم توازن اور سماجی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے باہمی اشتراک کے عمل کو فروغ دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :