دبئی: اماراتی بچوں نے غلطی سے اپنے والد کی رکھی الکوحل کی بوتل پی لی

جمعرات 28 جولائی 2016 15:17

دبئی: اماراتی بچوں نے غلطی سے اپنے والد کی رکھی الکوحل کی بوتل پی لی

دبئی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارات کے علاقے میں دو بچوں نے والد کی غیر موجودگی میں غلطی سے شراب کی بوتل عام مشروب سمجھ کر پی لی ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں بچوں کے والدین گھر سے باہر کسی غرض سے گئے تھے۔ ان کے جانے کے بعد دونوں بچوں نے والد کی رکھی الکوحل کی بوتل کو ایک عام مشروب جانتے ہوئے پی لیا ۔ جب ان کے والدین گھر آئے تو والد کو پتہ چلا کے دونوں نے اس کی رکھی شراب کی بوتل پی لی ہے ۔

(جاری ہے)

والد نے بجائے ان کو شراب کے اثر سے نکالنے کی تدبیر کرنے کے ان کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ جس کے بعد اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اَپلوڈ بھی کر دیا۔ ویڈیو میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کیسے دونوں بچے شراب کے نشے کی وجہ سے لڑکھڑاتے پھر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے والد کے اس رو یئے پر تنقید کی ہے ۔ جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے کہا ہے کہ والدین کو چاہیئے کہ ایسی اشیاء کو بچوں سے دور رکھیں۔