سید قائم علی شاہ کے استعفے کی تصویر، سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑانے لگے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 15:16

سید قائم علی شاہ کے استعفے کی تصویر، سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑانے لگے

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : گذشتہ روز سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے گورنر سندھ کو وزارت اعلیٰ سے دستبردار ہونے کے لیے اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے گورنر سندھ نے منظور کر لیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد میڈیا پر سید قائم علی شاہ کے استعفے کی تصویر گردش کرنے لگی جس نے سائیں کو ایک بار پھر موضوع بحث بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سائیں کے استعفے کی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سید قائم علی شاہ نے استعفے میں تحریر تاریخ میں 2016ء لکھنے کی بجائے 201ء لکھا ہے جس نے سائیں کا جاتے جاتے بھی مذاق بنا دیا۔ سیدقائم علی شاہ شعر غلط پڑھنے اور اسی قسم کی کئی دوسری حرکات کرے کے حوالے سے مشہور ہیں، کبھی شعر غلط پڑھ دیا تو کبھی کسی کا غلط نام لے لیا۔

قائم علی شاہ کے استعفے کی تصویر اور اس میں درج غلط تاریخ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سائیں نے سمجھا کہ وہ ابھی بھی فرعون ہی کے دور میں ہیں اور اسی لیے انہوں نے 2016ء کی بجائے 201ء لکھا، اور تو اور گورنر سندھ نے بھی اسی تاریخ کے ساتھ بغیر کچھ کہے یا دیکھے ان کا استعفیٰ قبول بھی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :