عسیر: چھپکلی اور چوہوں کا گوشت پکا کر بیچنے والے ایشیائی شہری گرفتار

جمعرات 28 جولائی 2016 15:06

عسیر: چھپکلی اور چوہوں کا گوشت پکا کر بیچنے والے ایشیائی شہری گرفتار

عسیر:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): سعودی پولیس نے عسیر کے علاقے سے دو ایشیائی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ جو سعودی عرب کے صحرا میں پائی جانے والی بڑی چھپکلی کی ایک قسم اورچوہوں کو ابال کر گاہکوں کو کھلاتے تھے ۔

(جاری ہے)

ایشیائی شہری گاہکوں کو اس ڈش کے ساتھ گھریلو تیار کردہ شراب بھی فراہم کر تے تھے۔ پولیس نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر مطلوبہ جگہ چھاپہ مار کر دونوں افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ جبکہ ان کے قبضے سے تیار کردہ ڈش ، اور شراب بھی برآمد کر لی۔