سابق سٹی ناظم کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی کو گرفتار کرلیا ،ترجمان نیب

جمعرات 28 جولائی 2016 15:04

کوئٹہ۔28جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی۔2016ء) سابق سٹی ناظم کوئٹہ پیپلز پارٹی کے رہنماء میر مقبول لہڑی کو نیب بلوچستان نے ناجائز اختیارات اور غیر قانونی زمینوں کی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کرلیا،ترجمان نیب کے مطابق جمعرات کو سابق سٹی ناظم کوئٹہ میر مقبول لہڑی کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر نیب بلوچستان انہیں اپنی تحویل میں لیکر گرفتارکرلیا،واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مقبول احمد لہڑی پر ناجائز اختیارت اور غیر قانونی زمینوں کی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :