راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کا وہ علاقہ جہاں سب سے کم گرمی پڑتی ہے

جمعرات 28 جولائی 2016 14:45

راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات کا وہ علاقہ جہاں سب سے کم گرمی پڑتی ہے

راس الخیمہ:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): متحدہ عرب امارات میں گرمی کے موسم میں درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ سے اوپر رہنا معمول کی بات ہے ۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ متحدہ عر ب امارات کا ایک ایسا بھی علاقہ بھی ہے جہاں گرمی کے موسم میں بھی درجہ حرارت 30 سے 35کے درمیان رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ کے پہاڑی سلسلے جبل جیس میں دن کے اوقات میں بھی درجہ حرارت 30سے 35کے درمیان ہی رہتا ہے ۔

جبکہ سہ پہر میں درجہ حرارت گرنا شروع ہوتا ہے ۔ اور رات میں 20سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو جاتا ہے ۔ کل جب پورے امارات میں تقریباََ درجہ حرارت 45سینٹی گریڈ سے اوپر تھا۔ لیکن جبل جیس پر اس وقت درجہ حرارت صرف31سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبل جیس کی سب سے اونچی چوٹی سطح سمندر سے1934میٹر بلند ہے ۔ 2009میں اس پہاڑی سلسلے پر برف باری ہوئی تھی ۔