سندھ اسمبلی:قائد ایوان کا انتخاب کل سہہ پہر تین بجے تک ہوگا۔آغا سراج درانی

وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تمام آئینی تقاضے پورے کرینگے،جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،جمہوری نظام میں ہر پارٹی اپنا امیدوار سامنے لا سکتی ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 جولائی 2016 14:45

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی2016ء) :اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل سہہ پہر تین بجے تک ہوگا،وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تمام آئینی تقاضے پورے کرینگے،جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔جمہوری نظام میں ہر پارٹی اپنا امیدوار سامنے لا سکتی ہے۔انہوں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے میری اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی نے فارم نہیں بھرا۔

(جاری ہے)

فارم جمع کروانے کاآج 5بجے تک ٹائم ہے۔پھر سکروٹنی کے بعدلسٹ بھی آج ہی لگا دینگے۔جبکہ قائد ایوان کا انتخاب کل سہہ پہر تین بجے تک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملے پر صرف پارٹی فورم پر بات کرتا ہوں۔پارٹی کی طرف سے کچھ روایات ہوتی ہیں،انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے امیدوار کو ہی ووٹ دوں گا۔آغا سراج نے کہا کہ رؤف صدیقی کو کل پیش ہونے کیلئے خط لکھا ہے کہ وہ ممبر کے طور پر پیش ہوں۔ایم کیوایم سے چوبیس گھنٹے رابطے میں رہتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :