مسئلہ کشمیر کے فریق اوروکیل ہیں،کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ،پرویز رشید

جمعرات 28 جولائی 2016 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق بھی ہے اور وکیل بھی ،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق دینا بھارت کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم نوازشریف کی کشمیر کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہیں، واجپائی کو لاہور لانے والے نواز شریف ہی تھے،بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے آمادہ کرنے پر نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور ہتھکڑیاں ڈالی گئیں،نواز شریف نے 1999 میں جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی،آمریت اور آمروں نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ پس پشت ڈالا،پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ،آنے والے دنوں میں کشمیریوں کے حق میں آواز مزید بلند ہو گی،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جائے،پاکستان کو کشمیر کا مضبوط وکیل بنانے کے عمل میں مصروف ہیں،محفوظ ، پر امن اور روشن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ضروری ہے،بھائی اور بیٹوں کو چھیننے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو مسئلہ کشمیر کا حل اور بھارتی دہشتگردی کے سدباب کیلئے دنیا کے کردار پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادار ے کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کریں،آنے والے دنوں میں کشمیریوں کے حق میں آواز مزید بلند ہو گی،مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جائے،پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق بھی ہے اور وکیل بھی،کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق دینا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی کشمیر کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہیں،کشمیر کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،واجپائی کو لاہور لانے والے وزیراعظم نواز شریف ہی تھے،آزاد کشمیر میں عوام نے نواز شریف کو ووٹ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے آمادہ کرنے پر نواز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا،بھارت سے مسئلہ کشمیر اٹھانے والے نواز شریف کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں ڈالی گئیں،واجپائی سے مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرانا نواز شریف کی کامیابی تھی،نواز شریف نے 1999 میں جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی۔

پرویز رشید نے کہا کہآمریت اور آمروں نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ پس پشت ڈالا ،پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کے ہر فرد کی اولین ودلی خواہش ہے،مسئلہ کشمیر پر حکومت کا موقف پاکستان کے عوام کی ترجمانی تھا،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کی پیشن گوئیاں کی گئی تھیں،ماضی میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات روز کا معمول تھے،آج عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بحالی کے معترف ہیں،آج پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں،نواز شریف کی قیادت میں ملک پستی سے ترقی کی طرف گامزن ہے ،پاکستان کی ترقی کا کریڈ ٹ نواز شریف کو ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کے مقدمے کو بہتر انداز میں لڑ سکتا ہے،بھائی اور بیٹوں کو چھیننے والے دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا،نواز شریف نے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا،وزیراعظم نواز شریف ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان کو کشمیر کا مضبوط وکیل بنانے کے عمل میں مصروف ہیں،محفوظ ، پر امن اور روشن پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ضروری ہے۔(رڈ)