لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت ریاستی ہشت گردی کی بدترین مثال ہے،،اقوام متحدہ مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جولائی 2016 14:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جولائی۔2016ء) لاہو ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن اور سیکرٹری انس غازی نے ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے جی پی او چوک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں جس پر اقوام عالم کی خاموشی معنی خیز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے حکومت کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد کا سلسہ مزید موثر بنائے،،دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت کاروں کو مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کا ٹاسک دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے وکلاءکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں جا کر یادداشت پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کئے بغیر نہ تو خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکتی ہے نہ ہی دنیا کا امن بحال کیا جا سکتا ہے۔