کوئٹہ ‘ سریاب روڈ پر دھماکا، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 9 زخمی

وزیر اعلیٰ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 28 جولائی 2016 14:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکاروں سمیت9 افرادزخمی ہوگئے ہیں ‘دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کونشانہ بنایاگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ‘ دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیادوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری نے سریاب روڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے اسپتالوں میں زخمیوں کوبہترین طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :