فرنٹیئر کور کا مہمند ایجنسی کے علاقہ غلنئی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن ‘بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود مواد برآمد

جمعرات 28 جولائی 2016 14:28

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) فرنٹیئر کور نے مہمند ایجنسی کے علاقہ غلنئی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق سرچ آپریشن غلنئی میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی ‘فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیااورایک لاش بھی برآمد کی گئی جس کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے ‘ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران7 شارٹ مشین گن، 29 میگزین، سیکڑوں کارتوس، 14 دستی بم، 5 دیسی ساختہ بم ، 55 بیٹری سیل 7 میٹر پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، ریموٹ کنٹرول ڈیوائز اور پریشر پلیٹ برآمد ہوئے ‘اس کے علاوہ 9 کلوگرام خشک میوہ، ڈرپس، سرنج، موبائل سمز، میموری کارڈز، ڈائری اور 10 ہزار روپے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔