سلاب اور مکانات گر نے سے نو افراد جاں بحق ‘ نو زخمی ہوئے ‘ پانچ گھر مکمل طورپر تباہ ہوئے ‘ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

جمعرات 28 جولائی 2016 14:28

پشاور/میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب اور مکانات گرنے سے 9 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوئے ‘ 5 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مکانات گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بٹگرام، شانگلہ اور اپر دیر میں 2 دو افراد ‘ ایبٹ آباد میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

دیر اپر میں ایک کوہستان میں 6 اور ایبٹ آباد میں2 افراد زخمی ہوئے ‘ 5 گھر مکمل تباہ اور ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو میانوالی کچے کے کئی علاقوں میں یہ پانی دریائی کٹاو کا سبب بننے لگا۔

(جاری ہے)

متعدد دیہات کی کئی ایکڑ اراضی کٹاؤکی وجہ سے دریا برد ہو نے لگے ‘کچے مکانات ،ٹیوب ویل اور اراضی پر کھڑی فصلیں تبا ہ ہو گئیں ‘موضع دھپ سڑی کے مکینوں نے بتایا کہ دریا تیزی سے اراضی نگل رہا ہے اور وہ گھر بار چھوڑنے پر مجبورہیں۔

متاثرین نے کہا کہ علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کا م کررہے ہیں ‘نقل مکانی بھی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ سیلابی پانی سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں حکومت فوری طورپرمتاثرین کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :