بالی وڈ سے کنارہ کشی ، نرگس فخری نے خاموشی توڑ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 14:19

بالی وڈ سے کنارہ کشی ، نرگس فخری نے خاموشی توڑ دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری سے متعلق یہ خبریں عام تھیں کہ انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور یہ کہ وہ بھارت چھوڑ کر بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔ تاہم اب بالی وڈ ادکارہ نرگس فخری نے اپنے متعلق میڈیا میں گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے ان کو افواہ قرار دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نرگس فخری کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں امریکہ میں ایک اسائنمنٹ مکمل کر رہی ہیں جس کے بعد وہ کچھ ہی ہفتوں میں بھارت واپس آ جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے ہیش ٹیگ میں noplanstoquit#اور allelsearebaselessrumours# لکھا ، جس کے مطابق ان کا بالی وڈ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں محض افواہوں کے سوا کچھ نہیں۔

متعلقہ عنوان :