ووگ بیوٹی ایوارڈ، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 14:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء): ممبئی میں منعقد کیے جانے والے ووگ بیوٹی ایوارڈ میں جہاں بالی وڈ کے ستاروں نے شرکت کی وہیں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔ ووگ بیوٹی ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے ماہرہ خان نے مونیشا جے سنگھ کا سبز رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جس میں انہیں خوب سراہا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں کرشمہ کپور اور رنبیر کپور جیسے بالی وڈ ستاروں نے اس ایونٹ کی رونق کو بڑھایا وہیں ماہرہ خان نے بھی اپنی شرکت سے اس ایونٹ کو چار چاند لگا دئے۔

اس تقریب میں ماہرہ خان کو ووگ فیس (Vogue Face) کا ایوارڈ دیا گیا۔ جس کے بعد ماہرہ خان نے اپنے پرستاروں کے کچھ سوالات کے جوابات بھی دئے۔ علاوہ ازیں اس تقریب میں بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کو Agelessبیوٹی ایوارڈ، رنبیر کپور کو سب سے خوبصورت نوجوان ہونے کا ایوارڈ، قطرینہ کیف کو بیوٹی آف دی ائیر اور پرینیتی چوپڑا کو متاثر کُن شخصیت ہونے کا ایوارڈ دیا گیا۔