ریاض: سعودائزیشن کی خلاف ورزی کی رپورٹ دینے والے کو جرمانے کی 25فیصد رقم انعام ملے گی: مفرج الحقبانی

جمعرات 28 جولائی 2016 14:08

ریاض: سعودائزیشن کی خلاف ورزی کی رپورٹ دینے والے کو جرمانے کی 25فیصد ..

ریاض:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): سعودی حکومت نے جون سے موبائل فون کے شعبے میں سعودائزیشن کا آغاز کیا ہے ۔ جس کے خاطر خواہ نتائج نہیں حاصل ہو رہے ۔ وزارتِ عمل نے پچھلے کچھ عرصے میں اس نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعدد مہمیں شروع کیں ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں وزیر لیبر برائے سماجی ترقی مفرج الحقبانی کی طر ف سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دینے والے افراد کو جرمانے کی رقم کا 25فیصد انعام ملے گا۔

وزارتِعمل نے ” کمیونٹی انسپیکشن “ کا پروگرام شروع کیا ہے ۔جس میں موبائل فون اور آئی ٹی کے شعبے میں کہیں بھی ہونے والی خلاف ورزی کی اطلاع ایک عام شہری بھی دے سکتا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے کو جتنا جرمانہ ہو گا ۔اس کا 25فیصد حصہ اس شہری کو ملے گا ۔جس کی اطلاع پر کاروائی کیجائے گی۔