دبئی میں وہ جگہیں جہاں اب بھی کرایوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے

جمعرات 28 جولائی 2016 13:51

دبئی میں وہ جگہیں جہاں اب بھی کرایوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے

دبئی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): ماہرین کے مطابق 2016کی پہلی سہہ ماہی میں دبئی میں رہائشی عمارتوں کے کرایوں میں 4سے 6فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی۔ رئیل سٹیٹ کے ماہر کا کہنا ہے کہ اس سال جون میں پام جمیرہ، دبئی مرینا، جمیرہ لیک ٹاور، دسکوری گارڈن، اور انٹرنیشنل سٹی میں کرایوں میں 5.7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رئیل سٹیٹ سے وانسطہ فرم REIDINکی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دبئی میں اوسطاََ لیز ریٹس میں 4فیصد کمی ہوئی ۔

پراپرٹی پورٹل Bayut.comکے مطابق جون میں یہ کمی چھ فیصد رہی ہے ۔ ایک بیڈ اور دو بیڈ کے فلیٹ کا کرایہ99,000درہم اور 15,000درہم ریکارڈ کیا گیا۔2016 کی پہلی سہہ ماہی میں تو کرایہ داروں کے لیئے بہتر رہی ہے ۔ رئیل سٹیٹ کے ماہرین کرایوں کے بارے میں گہری سوچ بچار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پریمیم کوالٹی یونٹ کا کرائے میں 7.8فیصد کمی واقع ہو ئی ہے ۔ بنگلوں کے کرایوں میں 10.8فیصد کمی رہی۔

جن جگہوں کے کرایوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
۔ دبئی ڈاؤن ٹاون۔۔۔۔ 4.2فیصد
۔پام جمیرہ۔۔۔۔۔۔۔ 12.2 فیصد
۔ دی گرینز۔۔۔۔۔۔۔5.7فیصد
دبئی مرینا۔۔۔۔۔۔۔۔6 فیصد
جے بی آر۔۔۔۔۔۔۔ 5فیصد
ڈیسکوری گارڈن۔۔۔ 2.5فیصد
انٹرنیشنل سٹی۔۔۔۔۔ 2.8فیصد
دبئی مرینا۔۔۔۔۔ 6فیصد
ان اعداوشمار میں دبئی کی تمام عمارتوں اور علاقوں کے کرایوں کی تفصیلات نہیں دی گئی۔