پیپلزپارٹی کے وزیراعلی سندھ کے لیے نامزدامیدوار مرادعلی شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جولائی 2016 13:37

پیپلزپارٹی کے وزیراعلی سندھ کے لیے نامزدامیدوار مرادعلی شاہ نے کاغذات ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے وزیراعلی سندھ کے لیے نامزدامیدوار مرادعلی شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں جبکہ کسی بھی اور جماعت کی جانب سے ابھی کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوئی نہیں آیا- سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے آج کاغذات نامزدگی کی وصول کئے جارہے ہیں ، کاغذات آج شام پانچ بجے تک وصول کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرانے کا عمل آج ہو گا۔ کاغذات نامزدگی سندھ اسمبلی کے سیکریٹری آفس سے جاری اور وہیں جمع کئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔تحریک انصاف کے نامزد امیدوار خرم شیر زمان کی جانب سے تاحال کاغذات حاصل نہیں کئے گئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے ابھی تک اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کے انتخاب کے لیے جمعہ کے روزسندھ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ووٹنگ ہوگی اور اراکین نیا قائدایوان چنیں گے-

متعلقہ عنوان :