صوفی مسعوداحمد صدیقی کے دست حق پر مسیحی اور ہندو خاندان کا قبول اسلام

جمعرات 28 جولائی 2016 13:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی کی دین اسلام کی سربلندی، مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ، فلاح انسانیت اور روحانی و اخلاقی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہندواورمسیحی خاندانوں نے قبول اسلام کی سعادت حاصل کی،قبول اسلام کرنیوالے ہندواورمسیحی خاندانوں میں پاکاروی کمار(بھارت)،یوسف مسیحی(شیخوپورہ) اورعلیشاہ سہوترا(فیصل آباد)وغیرہ شامل ہیں،ان کے نئے اسلامی نام محمد عبداللہ ،محمد یوسف اورمحمدعلی شاہ رکھ دئیے گئے ہیں، اس موقع پر امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ کامل مرشد لاکھوں گناہگارلوگوں کواللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے مقبول ومنظور کرواسکتاہے،یہی وجہ ہے کہ ان کی درگاہوں پر تمام مذاہب ومسالک کے لوگ حاضرہوکرفیوض وبرکات حاصل کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس وقت مختلف مذاہب ومسالک اورروحانیت کوتسلیم نہ کرنیوالے پاکستان اوربیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں خاندان قبول اسلام کرچکے ہیں ،ہماری فلاحی خدمات اورروحانی فیوض وبرکات کودیکھتے ہوئے خاندانوں کے خاندان مسلسل سلسلہ عالیہ میں داخل ہورہے ہیں اورروحانی فیوض وبرکات بھی حاصل کررہے ہیں قبول اسلام کے بعدمحمد عبداللہ، محمد یوسف، محمد علی شاہ کا کہنا تھاکہ صوفی مسعوداحمد صدیقی کی انسانیت کیلئے شبانہ روزجاری فلاحی خدمات اورروحانی فیوض وبرکات کودیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ زندگی میں ہمارے لئے یہ سنہری موقع ہے ،اس سے بھرپورفائدہ اٹھا کراپنی دنیاوآخرت کوبہتریں بنالیں،اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے قبول اسلام کی دولت سے مالامال ہونیوالے خاندانوں کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اورراہ حق پر دائمی استقامت کی خصوصی دعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :