موسیٰ خان اور عنایا نے جشن آزادی کے حوالے سے انٹرنیشنل میگزین کے لئے فوٹو شوٹ مکمل کروا دیا

جمعرات 28 جولائی 2016 13:29

موسیٰ خان اور عنایا نے جشن آزادی کے حوالے سے انٹرنیشنل میگزین کے لئے ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے جشن آزادی کے حوالے سے انٹرنیشنل میگزین کے لئے فوٹو شوٹ مکمل کروا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ فلمسٹار موسیٰ خان اور ماڈل عنایا نے گزشتہ روز جشن آزادی کی مناسبت سے ایک انٹرنیشنل میگزین کے لئے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا جس میں انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے ملبوسات اور میک اپ کر رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موسیٰ خان اور عنایا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی اپنے ملک سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اس کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہے ۔ ہم نے انٹرنیشنل میگزین کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کا مقصد پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے اور اس میں یہ پیغام بھی ہے کہ ہم ایک پر امن قوم ہے اور دنیا میں جہاں بھی کہیں بھی دہشت گردی ہوتی ہے ہم سختی سے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایسے لوگ انسان کہلانے کے حقدار بھی نہیں۔