زارا ملک اور آصف سلیم پر فلم ” بیسٹ آف لک “ کا گانا پکچرائز کر لیا گیا

جمعرات 28 جولائی 2016 13:29

زارا ملک اور آصف سلیم پر فلم ” بیسٹ آف لک “ کا گانا پکچرائز کر لیا گیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) ہدایتکار اے حفیظ نے اپنی فلم ” بیسٹ آف لک “ کے لئے اداکارہ زارا ملک اور آصف سلیم پر گانا پکچرائز کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایور نیو سٹوڈیو کی چھت پر ڈائریکٹر اے حفیظ نے خوبصورت سیٹ لگا کر فلم کے ہیرو آصف سلیم اور اداکارہ زارا ملک پر فلم کا گانا پکچرائز کیا ۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں فاخر خان ، نشاء ملک ، اچھی خان ، خاور خان ، عباس باجوہ ، فیصل کچکی ، اشرف اور راحیلہ آغا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

فلم کے مصنف عامر ادیب ، موسیقار ذوالفقار عطرے ، ڈی او پی عامر قیوم ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان اور ہدایتکار اے حفیظ ہیں ۔مذکورہ فلم کو عید الضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دیا جائیگا ۔