فنی کیریئر کے عروج میں ایسا جنونی پرستار بھی ملا جو مجھ سے شادی کا خواشمند تھا ‘ زیبا بختیار

جمعرات 28 جولائی 2016 13:25

فنی کیریئر کے عروج میں ایسا جنونی پرستار بھی ملا جو مجھ سے شادی کا خواشمند ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ مجھے آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ جھوٹ کیوں بولتے ہیں ، مجھے جھوٹ بولنے والے لوگوں سے سخت چڑ ہے اور میں کسی کی غلط بات کو برداشت نہیں کر سکتی ۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ زیادہ شہرت بھی فنکار کے لئے تکلیف دہ بن جاتی ہے اور اس کا گھر سے نکلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔

کسی جگہ پر شاپنگ کرنی ہو تو بھی اپنا چہرہ چھپا کر جانا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں زیبا بختیار نے کہا کہ میرے فنی کیریئر کے عروج میں مجھے ایک ایسا جنونی پرستار بھی ملا تھا جو مجھ سے شادی کا خواہشمند تھا ۔ اس کا تعلق جہلم سے تھا اور وہ میرے والدین کو خط بھی لکھتا تھا کہ میری زیبا بختیار سے شادی کروائی جائے ۔ بڑی مشکل کے بعد اس پرستار سے میری جان چھوٹی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اداکاری کر لی ہے اور اب میں نئے تجربات کر رہی ہوں جس میں ڈائریکشن بھی شامل ہے ۔ بہت جلد نیا پراجیکٹ شروع کرنے والی ہوں ۔ مگر میں اپنے پراجیکٹ سے پہلے تمام ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد اس کا آغاز کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :