دبئی: پاکستانی شہری نے سابقہ بیوی کی قابل ِ اعتراض تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دینے پر گرفتار

جمعرات 28 جولائی 2016 13:21

دبئی: پاکستانی شہری نے سابقہ بیوی کی قابل ِ اعتراض تصاویر انٹرنیٹ پر ..

دبئی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے سابقہ بیوی کا گھر دوبارہ بس جانے پر اسے پھر سے اجاڑنے کے لئے اس کی پرانی قابل ِ اعتراض تصاویر اسکے خاوند کو بجھوا دیں۔تفصیلات کے مطابق 42 سالہ پاکستانی شخص نے سابقہ اہلیہ کا گھربرباد کرنے کے لئے اس کے شوہر کو اپنی سابقہ بیوی کی پرانی قابل اعتراض تصاویر واٹس ایپ، گوگل پلس، فیس بک اور ٹویٹر جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹوں پر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی ۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہری نے سابقہ اہلیہ کے شوہر کو بلیک میل کرنے کے لئے دھمکیاں دیں کہ وہ خاتون کو طلاق دے دے بصورت دیگر خاتون کی تصاویر انٹرنیٹ پر بھی پوسٹ کردی جائیں گی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرتا تھا، اور مجھے بار بار فون کرکے اسے طلاق دینے کا مطالبہ کرتا تھا۔ سابقہ بیوی کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے دوموبائل فونز میں محفوظ سابقہ اہلیہ کی 21تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمدہوئی ہیں۔ ملزم دوران تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کرلیاہے۔ عدالت کی جانب سے اس کی سزا کا فیصلہ 21 اگست کو سنایا جانے کا امکان ہے۔