وفاقی پولیس کے گیسٹ ہاؤسز میں مشکوک افراد کی آمدورفت روکنے کیلئے بغیر اطلاع چھاپے

جمعرات 28 جولائی 2016 13:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) وفاقی پولیس نے گیسٹ ہاؤسز میں مشکوک افراد کی آمدورفت روکنے کیلئے بغیر اطلاع کے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کوہسار پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات سیکٹر ایف سیون ون کی گلی نمبر 43 میں چھاپ مارا جہاں پر پانچ مرد اور تین خواتین قابل اعتراض حالت میں موجود تھے پولیس کی نفری نے ملزمان سے شراب اور نقدی قبضہ میں لیکر انہیں تھانہ کوہسار منتقل کردیا اور ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے واضح رہے کہ سکیورٹی کے نام پر مارے جانے والے چھاپوں میں وفاقی پولیس کے اہلکار بدکاری کے اڈوں کو بھی قانونی گرفت میں لے رہے ہیں گزشتہ روز کوہسار پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش ملک قدوس کو اٹھارہ شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا لیکن بعد ازاں سیاسی دباؤ پر اسے ہسپتال میں رکھ کر اس کی ضمانت کا بندوبست کردیا گیا

متعلقہ عنوان :